بورے والا ،آٹھویں آل پنجاب 9سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز بسم اللہ کلب اور شاہین کلب کامیاب

منگل 15 ستمبر 2015 20:04

بورے والا ،آٹھویں آل پنجاب 9سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز بسم ..

بورے والا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)آٹھویں آل پنجاب 9سائیڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاحی روزبسمہ اللہ فٹ بال کلب اورشاہین فٹ بال کلب کی جیت افتتاحی میچ الفتح فٹ بال کلب جوئنیراور شاہین فٹ بال 191ای بی کے مابین کھیلا گیا جس کو شاہین فٹ بال 191ای بی کے لوگوں سے جیت لیا دوسرا میچ بسمہ اللہ فٹ بال کلب اور مشتاق فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا جس کو پینلٹی ککس پر بسمہ اللہ فٹ بال کلب نے 3کے مقابلہ میں چار گول سے جیت لیا افتتاحی روز کے مہمان خصوصی سیکرٹری ڈی ایف اے وہاڑی اصغر علی جاوید تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد سعید راشد ندیم،محمد اختر ،عمران مانی ،محمد عقیل جٹ،قیصر گوجر ،انوارالحق ،آصف چھٹہ، حافظ ریحان اور محمد سلمان بھی موجود تھے۔