سعودی شاہی دیوان نے سانحہ حرم شریف کے بعد بن لادن کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 ستمبر 2015 20:13

سعودی شاہی دیوان نے سانحہ حرم شریف کے بعد  بن لادن کمپنی کو بلیک لسٹ ..

ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15ستمبر 2015 ء) سعودی شاہی دیوان نے سانحہ حرم شریف کے بعد بن لادن کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی دیوان نے سعودی عرب کی معروف کمپنی بن لادن کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بن لادن کو گزشتہ جمعہ حرم شریف میں پیش آنے والے کرین حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جس کے بعد سعودی شاہی دیوان کی جانب سے غور و فکر کے بعد کمپنی کو ملک بھر میں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کمپنی کے عہدیداران پر ملک چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کسی سازش کا نتیجہ نہیں تھا۔ حادثہ کرین کے غلط پوزیشن میں ہونے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :