کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ترکی جانیوالا طلبہ کا27رکنی وفد10 روزہ تعلیمی دورہ مکمل کرکے واپس وطن پہنچ گیا

منگل 15 ستمبر 2015 20:36

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے ترکی کے شہر استنبول بھجوائے گئے 27رکنی طلبہ کا دستہ دس روزہ تعلیمی دورہ مکمل کرکے واپس وطن پہنچ گیا ،دورہ کامقصد دیگر ممالک کی تعلیمی و ثقافتی معلومات کی فراہمی اور تعلیمی تحقیق کے لیے معاونت پر مبنی معلومات تک رسائی حاصل کرنا تھا ۔

ستائیس رکنی دستہ میں اٹھارہ طلبہ ، نو طالبات او رچھ فیکلٹی ممبران شامل تھے ، گزشتہ روز یہاں سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ استنبول جانے والے طلبہ نے وہاں کی دو معروف جامعات بشمول استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی اور ڈاؤس یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز کا دورہ کیا جن میں نیشنل سنٹر آف ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ ، فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس اور فیکلٹی آف کمپیوٹر انفارمیٹکس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران طلبہ نے دونوں مذکورہ بالا جامعات کے وائس ریکٹر پروفیسر محمط صابری سی لیک،اور پروفیسر الہان یونگ سے بھی ملاقات کی ۔دورہ کے شرکا نے اس دوران بلیو مسجد،گلاتا ٹاور،سلطان احمط ،تاکسم سکوائر،بوسفرس برج،گرینڈ بازار اور پرنسس آئی لینڈوغیرہ پر مشتمل سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کیا۔کامسیٹس انتظامیہ نے طلبہ کے مذکورہ دورے کو دونوں ممالک کے مابین تعلیمی و ثقافتی برادرانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیاہے جبکہ اس دورے سے ایک دوسرے کے تجربات سے بھی استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملاہے۔

متعلقہ عنوان :