پی ایم ڈی سی میں وسیع پیمانے پر برطرفیاں اور تقرریاں، رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر شائستہ کو جبری رخصت پر بھیج دیاگیا بریگیڈیئر ریٹائرڈ سعید رجسٹرار پی ایم ڈی سی تعینات

منگل 15 ستمبر 2015 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں وسیع پیمانے پر برطرفیاں اور تقرریاں رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر شائستہ فیصل کو جبری رخصت پر بھیج کر بریگیڈیئر ریٹائرڈ سعید کو رجسٹرار پی ایم ڈی سی تعینات کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں وسیع پیمانے پر برطرفیاں اور تقرریاں کی گئیں، جن کے احکامات سربراہ مینجمنٹ کمیٹی نے دیئے ہیں، رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر شائستہ فیصل کو جبری رخصت پر بھیج کر ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں اور بریگیڈیئر (ر) سعید کو رجسٹرار پی ایم ڈی سی تعینات کر دیا گیا ہے، ڈیلی ویجز پر تعینات ڈائریکٹر ایڈمن کرنل(ر) طارق اور سیکرٹری پی ایم ڈی سی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا