سول اسپتال ٹنڈوالہٰ یار مریضوں کے لئے بے سود،ادویات مل رہی ہیں نہ ہی بنیادی سہولیات، محمد ہاشم بلوچ
منگل 15 ستمبر 2015 22:22
ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) محمد ہاشم بلوچ نے کہا کہ سول اسپتال ٹنڈوالہٰ یار مریضوں کے لئے بے سود ثابت ہورہی ہے ۔مریضوں کو نا ادویات مل رہی ہیں اور نہ ہی بنیادی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو کھانے فراہم کرنے کے لئے بڑا فنڈ جاری کیا جاتا ہے لیکن ضلع ٹنڈوالہیار میں گذشتہ6ماہ سے مریضوں کو کھانا فراہم نہیں کیا جار ہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار منگل کوسندھ یونائیڈ پارٹی کے ضلعی صدر محمد ہاشم بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال ویران ہورہا ہے ۔اور پرائیوٹ اسپتال بھرے ہوئے ہیں۔مریض سرکاری اسپتال میں علاج معالجہ کی سہولت نہ ہونے کے باعث پرائیوٹ اسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبو رہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار ڈی ایچ او اور ایم ایس کو اسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا ۔
لیکن افسران کی جانب سے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں انہوں نے وزیر صحت ،ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار ،نومنتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ سول اسپتال ٹنڈوالہیار کو مریضوں کے لئے فعال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔اور ادویات وکھانے کے لئے آنے والے فنڈ کی تحقیقات کی جائیں ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.