غیر ملکی سفارتکار پاکستان کی تجارت اور برآمدات کو فروغ دینے میں تاجر برادری کے ساتھ تعاون کریں، مزمل صابری
منگل 15 ستمبر 2015 22:31
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے کہا ہے کہ غیر ملکی سفارتکار پاکستان اور غیر ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست مضبوط روابط قائم کرنے کیلئے تعاون کریں جس سے پاکستان کی تجارت اور برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا۔ وہ منگل کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے غیر ملکی سفارتکاروں کے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔
عشائیے میں جاپان، جرمنی، سپین، ملائشیا، جنوبی افریکہ، رومانیہ، متحدہ عرب امارات، سویڈن، چین، ایران، جارڈن، ماریشس، ارجنٹائن، ہنگری، نیدرلینڈ، پولینڈ، قزاکستان، آزربائیجان، قرغستان، سری لنکا، نیپال، مالدیپ، نائجیریا اور کینیاسمیت دیگر ممالک کے سفارتکاروں اور نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔(جاری ہے)
پاکستان میں یونیڈو کے نمائندے عصام القرراہ اور سرینہ ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو عزیز بولانی بھی تقریب میں موجود تھے۔
مزمل صابری نے کہا کہ توانائی، انفراسٹریکچر کی ترقی، تیل و گیس اور معدنیات کی تلاش سمیت پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے جائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں لہذا غیر ملکی سفارتکار پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششوں میں تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس غیر ملکی سفارتخانوں کے ساتھ مزید بہتر تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرے گا تا کہ پاکستان کی تاجر برادری کو دوسرے ممالک میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔آئی سی سی آئی فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین عبدالرؤف عالم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری مشکل حالات میں کاروبار کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے لہذا حالات کا تقاضا یہ ہے کہ غیر ملکی سفارتخانے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہتر رسائی حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے نجی شعبے کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ چند غیر ملکی میڈیا چینل پاکستان کے بارے میں غلط تاثر پیش کر رہے ہیں لہذا غیر ملکی سفارتکار دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد شکیل منیر نے اپنے خطاب میں سفارتکاروں کو تقریب میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسی تقریبات تاجربرادری اور سفارتکار برادری کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ میں مثبت کردار ادا کریں گی۔سفارتکاروں کی طرف سے فلسطین کے سفیر جناب ولید ابو علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکاروں کیلئے پاکستان کے ہر چیمبر آف کامرس کا دورہ کرنا مشکل ہے تاہم ایسی تقریبات سفیروں کو ایک اچھا موقع فراہم کرتی ہیں کہ وہ تاجر برادری کے ساتھ براہ راست ملاقات کر کے مشترکہ تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے عمدہ مواقع موجود ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کرے۔ انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی طرف سے سفراء کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی تقریبات پاکستان کا امیج بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔مزید اہم خبریں
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.