عوامی تحریک پھلگراں یو سی 08کابلدیاتی الیکشن کے لئے تشکیل شدہ پینل تحلیل، نئی حلقہ بندیوں کے بعد مکمل پینل تشکیل دیاجائے گا،سردار محمد علی لاشاری

منگل 15 ستمبر 2015 22:31

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک فیڈرل ایریا کے صدر سردار محمد علی لاشاری نے یونین کونسل نمبر08 پھلگراں کاتشکیل شدہ پینل جس میں راجہ کہون امیدوار چیئرمین،سردارمحمد علی لاشاری وائس چیئرمین کے امیدوار تھے،ان کے ہمراہ راجہ عمیر اور راجہ بلال اور دیگر پر مشتمل گروپ کو فوری طور پر تحلیل کرنے کااعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

نئی حکمت عملی اورمکمل پینل کااعلان حلقہ بندیوں کے بعد کیا جائے گا۔وہ منگل کو عوامی تحریک فیڈرل ایریا کے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پررضوان مغل،ملک تنویر،یاسین خان،ایازاحمد چشتی اور دیگربھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک عوام کو دیانت دار ، مخلص اور نوجوان خدمت کے جذبے سے سرشار قیادت فراہمی کے لئے برسرپیکار ہے،جو کرپشن کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کر دیں۔

متعلقہ عنوان :