دنیا کی سب لمبی زبان سے یہ کام لیا جائے گا، کسی نے سوچا بھی نہ تھا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 15 ستمبر 2015 23:38

دنیا کی سب لمبی زبان سے یہ کام لیا جائے گا، کسی نے سوچا بھی نہ تھا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15ستمبر۔2015ء)دنیا کی سب سےلمبی زبان کا ورلڈ ریکارڈ رکھنے والا شخص اپنی زبان کو مصوری کے لیے استعمال کرے گا کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ اس نے زبان سے اُودبلاؤ(جانور) کی تصویر بنا ڈالی۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 26 سالہ نک سٹویبرل کی زبان اس وقت دنیا کی سب سے لمبی زبان ہے۔ اس کی زبان کی لمبائی، نوک سے بند ہونٹوں تک، 3.97انچ ہے۔

دنیا کی لمبی ترین زبان کا ریکارڈہونا بھی کم اعزاز کی بات نہیں مگر نک کا کہنا ہے کہ لمبی زبان اس وقت تک فائدہ مند نہیں جب تک یہ انسانیت کی بہتری کے لیے کام نہ آئے۔نک کا کہنا ہے کہ یہ تحفہ ہے، مجھے اسے استعمال کرنا ہے۔اس لیے نک نے اپنی زبان کو مصوری کے برش کی طرح استعمال کرتے ہوئے تصاویر اور فن کے نمونے بنانا شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

نک مصوری کے لیے ایکرولین(acrylic) پینٹ استعمال کرتا ہے اور زبان کو برش کی طرح استعمال کرتےہوئے کینوس پر تصاویر بناتاہے۔

نک نے اب تک بے شمار تصاویر بنا ئی ہیں مگر اسے اپنی تازہ ترین تصویر پر سب سے زیادہ فخر ہے۔ یہ تصویر ایک اُود بلاؤ کی ہے۔ نک ایک کامیڈین بھی ہے مگر زبان سے پینٹنگ کا خیال اسے دو سال پہلے آیا جب اس نے انڈیا میں زبان سے پینٹ کرنے والے پینٹر کے کام کو دیکھا۔نک کو اُود بلاؤ کی تصویر مکمل کرنے میں 6 گھنٹے لگے تھے۔ یہ تصویر 36 انچ لمبی اور 24 انچ چوڑی ہے۔ نک زبان سے پینٹ کرتے ہوئے، زبان کو پینٹ کے نقصان سے بچانے کےلیے ،پلاسٹک سے لپیٹ لیتاہے۔