اپنی شادی کو قائم رکھنا ہے تو فیس بک سے شریک حیات کوان فرینڈ کردیں۔ نئی تحقیق

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 15 ستمبر 2015 23:38

اپنی شادی کو قائم رکھنا ہے تو فیس بک سے  شریک حیات کوان فرینڈ کردیں۔ ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15ستمبر۔2015ء) نیویارک سے تعلق رکھنے والے تھراپسٹ،یان کرنر، نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسے جوڑے جنہوں نے ایک دوسرے کو فیس بک سے ان فرینڈ کر دیا ہو، وہ زیادہ عرصے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہیں۔ایان کرنر کے مطابق شوشل میڈیا سے شریک حیات کو ان فرینڈ کرنے سے رشتے میں بہتری آتی ہے۔ایان کرنر نے کہا کہ سب سے اچھی بات تو یہ ہےکہ فیس بک کے اکاؤنٹس کو مکمل طور پر ڈیلیٹ کر کے زیادہ سے زیادہ وقت اپنے پارٹنر کے ساتھ گذارنا چاہیے۔

ایان کرنر نے کہا کہ موبائل فون کے استعمال کا مطلب ہے کہ جوڑے آپس میں کم بات چیت کرتے ہیں۔اس سے اُن کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہے اور جھگڑے کی سی فضا رہتی ہے۔ پیو ریسرچ سنٹر(Pew Research Center) کے مطابق 25 فیصد شادی شدہ افراد یا جوڑے گھر میں ساتھ ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے کو ایس ایم ایس کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

25 فیصد کا خیال ہے کہ موبائل فون کی وجہ سے اُن کے پارٹنر کی توجہ بٹ جاتی ہے۔

8 فیصد افراد اس بات پر بحث کرتے ہیں کہ اُن کا پارٹنر کتنی دیر آن لائن رہتا ہے۔ ایان کرنر کو اپنے دعوے پر اتنا یقین ہے کہ اس نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ایان کے مطابق شوشل میڈیا کی وجہ سے رشتے میں کئی مشکلات سامنے آتی ہیں۔ ایان نے بتایا کہ فیس بک استعمال کرتے ہوئے میں خود بھی نہیں چاہتا تھا کہ کہ میری بیوی میری فیس بک فرینڈ ہو۔

فیس بک سے نہ ہی میں یہ جاننا چاہتا تھاکہ میری بیوی نے کافی کا تیسرا کپ پیا ہے یا اب وہ تھک گئی ہے۔اس لیے جتنے عرصے میں فیس بک استعمال کرتا رہا، میں نے اسے ان فرینڈ ہی رکھا، اسی کا مشورہ میں دوسرے جوڑوں کو دوں گا۔ ایان کا کہنا ہے کہ شریک حیات کو فیس بک پر ان فرینڈ کرنے سے رشتے میں ایک تجسس پیدا ہوتا ہے۔یہ تجسس جوڑوں کو مجبور کرتا ہے کہ وہ آمنے سامنے بیٹھ کر بات چیت کریں۔

متعلقہ عنوان :