پی ٹی‌آئی نے 57 ٹاون اور ضلع ممبرز کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 ستمبر 2015 11:06

پی ٹی‌آئی نے 57 ٹاون اور ضلع ممبرز کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر ..

خیبر پختونخواہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 ستمبر 2015 ء): بلدیاتی انتخابات میں ضلع اور ٹاؤن کونسلز کے اپنی ہی پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی کی جانب سے 57 ضلع اور ٹاؤن مبران کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے جن میں پشاور ٹاؤن تھری کے 11 ممبران بھی شامل ہیں .

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ان ممبران کو پارٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا. جبکہ اعظم سواتی، یاسین خلیل اور عارف یوسف کو بھی بلدیاتی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم اور ووٹ نہ دینے کے حوالے سے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں سے متعلق بھی پارٹی جلد ہی فیصلہ کرے گی.