آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا وانا کا دورہ، وانا گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 ستمبر 2015 13:20

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا وانا کا دورہ، وانا گرڈ اسٹیشن کا افتتاح ..

وانا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 ستمبر 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وانا کا دورہ کیا. ذرائع کے مطابق وانا دورے کے دوران آرمی چیف کے ہمراہ عرب امارات کے سفیر بھی تھے.

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وانا گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کیا جبکہ کیڈٹ کالج کا بھی دورہ کیا. کیڈٹ کالج کے طلبا اور قبائلی عمائدین سے خطاب کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ وانا کو پُر امن بنائیں گے ان کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج کے طلبا آگے بڑھ کر ملک کا نام روشن کریں.