Live Updates

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواستیں یکجا کر نے کاحکم

بدھ 16 ستمبر 2015 13:21

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے استعفوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ‘وزیر اعظم ‘ سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ کی جانب سے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق الگ الگ درخواستوں کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر ظفر علی شاہ نے ایم کیو ایم کے استعفوں کے حوالے سے درخواست پر موقف اختیار کیا کہ ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ استعفے دے چکے ہیں جس کے بعد انہیں دوبارہ اسمبلیوں میں لاناغیرجمہوری اقدام ہوگاسپریم کورٹ نے تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے وزیراعظم، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی سمیت 97افراد کو نوٹس جاری کردئیے۔واضح رہے کہ ظفر علی شاہ نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق سپریم کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :