Live Updates

کنگنا رناوت نے اداکار عمران خان کو نہایت بور شخصیت قرار دیدیا

بدھ 16 ستمبر 2015 14:01

کنگنا رناوت نے اداکار عمران خان کو نہایت بور شخصیت قرار دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) بولی ووڈ کی ’کوئین‘کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اداکار عمران خان نہایت بوریت بھری شخصیت کے مالک ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی طرف سے یہ بیان حال ہی اپنی نئی آنے فلم ’کٹی بٹی‘ کے سلسلے میں بات چیت کے لئے بلائی گئی پریس کانفرس کے دوران دیا گیا۔واضح رہے اداکارہ کنگنا اور عمران کٹی بٹی میں مین کردار ادا کر رہے ہیں، اداکار ہ کنگنا کا کہنا تھا کہ کٹی بٹی میں انکے ساتھی اداکار عمران کی شخصیت بہت بورنگ ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کبھی کبھی تو انھیں عمران کی شخصیت میں دوہرا پن محسوس ہوتا ہے، اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات انھیں عمران خان مجرمانہ ذہنیت کے نفسیاتی مریض نظر آتے ہیں۔تاہم اداکاری کی اہلیہ آوینتکا کا کہنا ہے کہ نا جانے کیوں لوگ انکے شوہر کے بارے میں ایسے خیالات رکھتے ہیں جبکہ میرے شوہر انتہائی خوش مزاج انسان ہیں۔جبکہ کنگنا کا کہنا ہے کہ اگر آوینتکا کے عمران کے بارے میں ایسے خیالات ہیں تو درست ہی ہوں گے۔یاد رہے کنگنا رناوت اور عمران خان کی ’کٹی بٹی‘ رواں سال 18ستمبر کو ملک بھر کے سینما?ں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :