ٹورنٹو فلم فیسٹیول،ہالی وڈ مووی سکاریو کی دھوم

بدھ 16 ستمبر 2015 14:09

ٹورنٹو فلم فیسٹیول،ہالی وڈ مووی سکاریو کی دھوم

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ فلم سکاریو،، دی ڈریس میکر اور اسپاٹ لائٹ کا پریمیئر ہوا، ریڈ کارپٹ پر اداکاروں نے خوب جلوے بکھیرے،ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں مختلف فلموں کے پریمیئرز کا سلسلہ جاری ہے،شاندار فیسٹیول میں فلم دا ڈریس میکر کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا،فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی کیٹ ونسلیٹ کی آمد پر شائقین خوشی سے جھوم اٹھے، اداکارہ بھی مداحوں میں گھل مل گئیں،کرائم تھرلر فلم سکاریو کی کاسٹ اور ہدایتکار ڈینس ویلینیوا نے فلم کے پریمئر میں شرکت کی، فلم اٹھارہ ستمبر کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی،ہالی ووڈ ڈرامہ فلم اسپاٹ لائٹ کا بھی پریمیئر ہوا،،ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ مائیکل کیٹن،مارک ریفالو، اور ریچیل مک ایڈم جلوہ گر ہوئے۔