الٹے لٹکے ابرام خان کی تصویر بنی سوشل میڈیا کی زینت

بدھ 16 ستمبر 2015 14:11

الٹے لٹکے ابرام خان کی تصویر بنی سوشل میڈیا کی زینت

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء)بولی ووڈ کنگ شارخ خان کے سب سے چھوٹے بیٹے ابرام آجکل اپنے والد کی طرح شہرت حاصل کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں اداکار اپنے بیٹے ابرام کو تقریباً ہر تقریب میں ساتھ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ خان کے گھر سے لی گئی انکے بڑے اور چھوٹے بیٹے کی تصویر آجکل سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے پرستاروں ی طرف سے خاصی داد وصول کر رہی ہے۔مذکورہ تصویر میں شاہ رخ کے بڑے بیٹے آریا ن خان نے ابرام خان کو ٹانگوں سے پکڑ کر الٹا لٹکا رکھا ہے جبکہ ابرام ایسی صورتحال میں پریشان ہونے کی بجائے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔اس تصویر کو دیکھ کر واضح طور پر کہا جا سکتا ہے کہ یہ بچہ بڑا ہو کر ضرور باپ کی جگہ سنبھالے گا