قومی ٹی ٹونٹی میں اعلیٰ پرفارمنس بھی یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں جگہ دلا سکی

بدھ 16 ستمبر 2015 14:50

قومی ٹی ٹونٹی میں اعلیٰ پرفارمنس بھی یونس خان کو ون ڈے ٹیم میں جگہ دلا ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16ستمبر ۔2015ء ) قومی سلیکٹرز نے تجربہ کار قومی بلے باز اور سابق کپتان یونس خان پر ون ڈے کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے ۔ نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود سنئیر بیٹسمین کو دورہ زمبابوے سے نظر انداز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

یونس خان نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں 45.75 کی اوسط سے 183 رنز بنا کر فارم اور فٹنس ثابت کی ، ایونٹ میں ماسٹر بلے باز نے 157 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کی اور پانچ میچز میں 2 نصف سنچریاں بھی سکور کیں تاہم وہ دورہ زمبابوے کے لیے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔

چیف سلیکٹر ہارون رشید نے چند دن قبل یہ بیان داغا تھا کہ یونس خان ون ڈے ٹیم میں واپسی کے حقدار ہیں لیکن خود ہی ورلڈ کلاس بیٹسمین کو ون ڈے ٹیم سے باہر کردیا ۔ یونس خان نے آخری مرتبہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی جہاں ٹور سلیکشن کمیٹی نے مڈل آرڈر بلے باز کو اوپنر کے طور پر کھلا کر قربانی کا بکرا بنایا اور اب زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے خلاف چانس نہ دے کر سینئر بیٹسمین کو ایک طرح سے واضح پیغام دے دیا ہے کہ ان پر ون ڈے کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں ۔