والدین ہوشیار !!!! نوجوان نسل اپنے موبائل فونز میں جعلی کیلکولیٹر ایپ کا استعمال کر رہی ہے، نیا انکشاف سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 ستمبر 2015 15:12

والدین ہوشیار !!!! نوجوان نسل اپنے موبائل فونز میں جعلی کیلکولیٹر ایپ ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 ستمبر 2015 ء) : نوجوان نسل اپنے موبائل فون میں ایک جعلی کیکلولیٹر ایپ کا استعمال کر رہی ہے جس سے پردہ اُٹھا دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خاتون نے والدین کی آگاہی کے لیے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں بتایا گیا کہ آئی فون کے نوجوان نسل کے صارفین میں اپنے فونز میں”% Calculator“ کے نام سے ایک ایپ استعمال کر رہے ہیں جس پر کلک کرنے کے بعد ایک کیلکولیٹر کھُلتا ہے .

اسی پر متعین کیے گئے کچھ مخصوص نمبرز ملانے کے بعد نوجوانوں کی جانب سے خفیہ کی گئی تصاویر یا فائلز کا حامل ایک فولڈر کھُل جاتا ہے. غیر ملکی خاتون نے اٍسے والدین کے لیے ایک وارننگ کے تحت اپ لوڈ کیا جس پر اُسے نوجوان نسل کی جانب سے پرائیویسی خراب کرنے پر خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا.

متعلقہ عنوان :