آل راؤنڈر ظفر انصاری انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کے اگلے ہی دن انجری کا شکار ،پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک

بدھ 16 ستمبر 2015 18:08

آل راؤنڈر ظفر انصاری انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کے اگلے ہی دن انجری ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) نوجوان انگلش آل راوٴنڈر ظفر انصاری انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت کے اگلے ہی دن انگوٹھے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔سرے کے 23 سالہ ا آلراوٴنڈر انگلش کاوٴنٹی چیمپیئن شپ میں لنکاشائر کے خلاف میچ کے دوسرے دن انجری کا شکار ہوئے اور انہیں یہ انجری اسی ہاتھ میں ہوئی جس سے وہ باوٴلنگ کراتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں انگلینڈ کے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وجہ ان کی انگلش کاوٴنٹی میں شاندار کارکردگی ہے جہاں وہ 44 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 700 سے زائد رنز بھی بنا چکے ہیں۔سرے نے ان کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے انگوٹھے میں انجری ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید معائنے کے بعد ہی کوئی حتمی بات کہی جا سکے گی۔انگلینڈ کی ٹیم متحدہ عرب امارات میں سیریز کیلئے 30 ستمبر کو روانہ ہو گی جہاں 13 اکتوبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل وہ شارجہ میں پریکٹس میچز کھیلے گی۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے اپنے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں ظفر انصاری کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :