مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں تین دن میں دوسری مرتبہ 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا

اوگرا کی منظوری کے بغیر گھریلو سلنڈر 120روپے ،کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 480 روپے بلاجواز اضافہ کیا گیا سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیاں قیمت بڑھا کر ناجائز منافع خوری کرنے میں سرفہرست،روزانہ 2ارب روپے کی لوٹ مار کا بازار گرم ہے ‘ عرفان کھوکھر

بدھ 16 ستمبر 2015 18:39

مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں تین دن میں دوسری مرتبہ 10روپے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی منظوری کے بغیر ہی 3روز میں دوسری مرتبہ گیس کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کردیا۔ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر تین روز میں دوسری بار ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو، 120روپے گھریلو سلنڈر، 480 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کر دیا ۔

ایل ہفتے میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 20روپے فی کلو، 240روپے گھریلو سلنڈر، 960روپے بے بنیاد اور بلاجواز اضافہ ہوا۔ اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہحکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا لیکن سرکاری ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بلیک مارکیٹنگ کر کے ناجائز منافع خوری کرنے میں سر فہرست ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری ڈسٹری بیوشن کمپنیاں جس میں SSGC PARCO, PSOنے قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ کر کے سب سے زیادہ لوٹ مار مچائی۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں روزانہ 2ارب روپے کی ناجائز منافع خوری کر رہیں ہیں۔ حکومت کی ناقص حکمت کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ چیئرمین اوگرا سے ٹیلیفونگ گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ ناجائز قیمتیں بڑھانے اور اوگرا کے قانون کو توڑنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لے لیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں جو کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے فلنگ پلانٹوں پر چھاپہ ماریں گی اور ناجائز منافع خوری کرنے والی کمپنیوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر فوری لائسنس منسوخ کر دیا جا ئے گا۔عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ابھی تک چھاپہ مار ٹیموں نے کسی بھی پلانٹ پر چھاپہ نہیں مارا اور گیس کی بلیک مارکیٹنگ ہورہی ہے۔

غریب عوام کو گیس مہنگے داموں فروخت کرنا پڑ رہی ہے۔ ناجائز منافع خوری کر کے لوٹ مار کرنے پر آج تک کسی کمپنی کا لائسنس کینسل نہیں ہوا۔ میرا وزیر اعظم صاحب سے مطالبہ ہے کہ فوری سخت نوٹس لے کر کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب عوام کو سستی گیس میسسر ہو۔ اگر قیمتوں پر قابو نہ پایا گیا تو ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند تریں سطح پر پہنچ جائے گی۔

اضافے کے بعد ایل پی جی کراچی 90روپے فی کلو، 1030روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 95روپے فی کلو، 1090روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، 100روپے فی کلو1150روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر105روپے فی کلو، 1210روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اﷲ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 110روپے فی کلو، 1250روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ120روپے کلو، 1390روپے گھریلو سلنڈرکا ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :