فٹنس مسائل، آل راؤنڈر ظفر انصاری کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت پر سوالیہ نشان

جمعرات 17 ستمبر 2015 11:54

فٹنس مسائل، آل راؤنڈر ظفر انصاری کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ..

لندن ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ظفر انصاری کی فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

(جاری ہے)

23 سالہ آل راؤنڈر پہلی بار انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں طلبی کے ایک گھنٹے بعد کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکاشائر کے خلاف میچ کے دوران ہاتھ کی انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ابھی تک ان کی انجری کی نوعیت کے بارے نہیں معلوم ہو سکا تاہم اس وقت ان کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔

لیفٹ آرم سپنر نے رواں سیزن میں 700 سے زائد رنز بنائے اور 44 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں۔ ظفرانصاری نے رواں سال مئی میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔