دبئی میں شیشہ اسموکرز کی حفاظت کے لیے ڈسپوزایبل شیشہ پائپ رکھنے کے احکامات جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 ستمبر 2015 13:57

دبئی میں شیشہ اسموکرز کی حفاظت کے لیے ڈسپوزایبل شیشہ پائپ رکھنے کے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 ستمبر 2015 ء): دبئی حکومت نے شیشہ اسموکرز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ایک نیا قانون متعارف کر وا دیا ہے جس کے تحت شیشہ اسموکنگ رکھنے والے تمام ہوٹلز اور کیفیز میں ڈسپوز ایبل پائپ رکھے جائیں گے . اس اقدام کے تحت شیشہ اسموکرز کو انفیکشنز سے نجات دلوائی جا سکتی ہے.

(جاری ہے)

پبلک ہیلتھ اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے تمام ہوٹلز اور کیفیز کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں حکم دیا گیا ہے کہ تمام ہوٹلز اور کیفے شیشہ اسموکنگ کے لیے ایک وقت میں ایک پائپ استعمال کریں گے اور اس حکم کا اطلاق 15 اکتوبر تک کر دیا جائے گا.

محکمے کے ڈائریکٹر مروان المحمد کا کہنا ہے کہ شیشہ اسموکرز کو انفیکٹڈ بیماریوں سےمحفوظرکھنے کے لیے یہ قدم اُٹھایا گیا ہے. انہوں بتایا کہ جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیشے کے لیے ایک ہی پائپ استعمال کرنے کے باعث فنگل اور وائرل بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس حکم کی خلاف ورزی کی اطلاعات کے لیے کال سینٹر قائم کیا گیا ہے جس پر شہری اپنی شکایات درج کروا سکیں گے.