بالی ووڈ فلم”جے گنگا جل“ کا پہلا پوسٹرجاری

جمعرات 17 ستمبر 2015 14:23

بالی ووڈ فلم”جے گنگا جل“ کا پہلا پوسٹرجاری

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء)بالی ووڈ فلم”جے گنگا جل“ کا پہلا پوسٹرجاری کر دیا گیاہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار پرکاش جھاء کی فلم ”جے گنگا جل“کا پوسٹر اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شےئرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایتکار پرکاش جھاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ”جے گنگا جل“کا حصہ ہونے پر بہت خوشی ہے۔ فلم میں پریانکا چوپڑا پولیس آفیسر کا مر کز ی کردار ادا کریں گی۔یہ فلم آئندہ سال 4 مارچ کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔