ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ کے سیمی فائنلز کا آغاز کل ہو گا

جمعرات 17 ستمبر 2015 16:23

ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ کے سیمی فائنلز کا آغاز کل ہو گا

لندن ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ کے سیمی فائنلز کا آغاز کل جمعہ سے ہو گا، آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ جبکہ ارجنٹائن کا مقابلہ بیلجیئم سے ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار بہترین ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جن میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ارجنٹائن اور بیلجیئم شامل ہیں، برطانیہ نے فرانس، آسٹریلیا نے قزاخستان، ارجنٹائن نے سربیا جبکہ بیلجیئم نے کینیڈا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔