ملازمہ کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر چرچہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 ستمبر 2015 21:23

ملازمہ کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کی ویڈیو کا سوشل میڈیا پر چرچہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17ستمبر 2015 ء) ملازمہ کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کی ایک ویڈیو کا سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے خوب چرچہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں ایک فیملی کی جانب سے اپنی ملازمہ کے ساتھ کیے جانے والےامتیازی سلوک پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

مزکورہ ویڈیو میں ایک مولانا اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ اسلام آباد کے معروف مال کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے ہیں اور ان کے ہمراہ ایک نوجوان ملازمہ بھی موجود ہے۔

ملازمہ کی نظر جب اپنے مالکوں کے کھانے پر پڑی تو مولانا صاحب کی جانب سے اسے بری طرح جھڑکتے ہوئے دوسری جانب سے دیکھںے اور ان کے کھانے کی جانب دوبارہ نہ دیکھنے کی ہدایت کی گئی۔سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے مولانا صاحب کے اس طرز عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا گیا ہے کہ ملازمہ کے ساتھ ایسا امتیازی سلوک قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :