سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا: بھارتی اخبار کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 ستمبر 2015 21:40

سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا: بھارتی اخبار ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17ستمبر 2015 ء) بھارتی اخبار کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی جانب سے ایک سنسنی خیز رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی وزرات داخلہ کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی ای سی ایل پالیسی کے تحت خارج کیے جانے والے 65ہزار افراد کی فہرست میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تین روز قبل سابق صدر پرویز مشرف کی ایک میڈیکل رپورٹ بھی سامنے آئی تھی جس کے مطابق سابق صدر کی ریڑھ کی ہڈی کام کرنا چھوڑ چکی ہے لہذا ان کا اس کے علاج کیلئے بیرون ملک جانا ناگزیر ہوگیاہے ۔اب امکان ظاہر کی جارہا ہے کہ اگر پرویز مشرف کا نام واقعی ای سی ایل سے نکالا جاچکا ہے تو وہ آئندہ چند روز میں بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے۔ یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے پرویز مشرف پر درج سنگین مقدمات کے باعث ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگارکھی ہے اور اسی باعث انہیں اپنی والدہ کی تیمارداری کے لئے بھی بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں مل پائی تھی۔

متعلقہ عنوان :