سائبر کرائم بل انٹرنیٹ صارفین کو تحفظ دیتا ہے، ایف آئی اے انٹرنیٹ سے ڈیٹا لے کر ملزم کو سزا دے سکتی ہے،اکثر لوگ یونیورسٹی، کالجوں میں پڑھنے والی لڑکیوں کو بلیک میل کرتے تھے اب وہ ایسا نہیں کر سکیں گے، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 17 ستمبر 2015 23:33

سائبر کرائم بل انٹرنیٹ صارفین کو تحفظ دیتا ہے، ایف آئی اے انٹرنیٹ سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ سائبر کرائم بل انٹرنیٹ صارفین کو تحفظ دیتا ہے، ایف آئی اے انٹرنیٹ سے ڈیٹا لے کر ملزم کو سزا دے سکتی ہے،اکثر لوگ یونیورسٹی، کالجوں میں پڑھنے والی لڑکیوں کو بلیک میل کرتے تھے اب وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم بل انٹرنیٹ صارفین کو تحفظ دے رہا ہے، اس قانون کی اہم ضرورت تھی ، یہ پاکستان کے شہریوں کیلئے بنا ہے، اکثر لوگ یونیورسٹی، کالجوں میں پڑھنے والی لڑکیوں کو بلیک میل کرتے تھے اب وہ ایسا نہیں کر سکیں گے، پوری دنیا میں سائبر کرائم قانون پر عملدرآمد کیا جاتا ہے مگر پاکستان میں نہیں، ایف آئی اے انٹرنیٹ سے ڈیٹا حاصل کر کے سزا دے سکتی ، ایف آئی اے کے پاس مکمل وسائل موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :