سیکیورٹی فورسز نے بہادری کی تاریخ رقم کرکے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ کو ناکام بنایا ، دہشتگرد رات کے اندھیرے میں چھپ کر وار کرتے ہیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کی بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

جمعہ 18 ستمبر 2015 11:04

سیکیورٹی فورسز نے بہادری کی تاریخ رقم کرکے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملہ ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء ) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری کی تاریخ رقم کرتے ہوئے دہشتگردوں کے اس بزدلانہ حملہ کو ناکام بنایا ، دہشتگرد رات کے اندھیرے میں چھپ کر وار کرتے ہیں ، دہشتگردی کے خلاف جنگ ان کے منطقی انجام تک جاری رہے گی ۔