اسلام آباد : پشاور حملہ؛ وزیر اعظم نواز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 ستمبر 2015 11:07

اسلام آباد : پشاور حملہ؛ وزیر اعظم نواز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 ستمبر 2015 ء) : پشاور مڈھ بیڑ حملے کے فوری بعد وزیر اعظم نواز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی اس ہنگامی اجلاس میں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور میں حملے کے پیش نظر اعلٰی سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پشاور حملے اور پشاور میں جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے اوران کے خلاف کارروائی کیلئے پاک فوج پوری طرح تیار ہے انہوں نے کہا بزدلانہ حملہ دہشت گردوں کی شکست خوردہ ذہنیت کا عکاس ہے۔ جبکہ پاک فوج کی بروقت کارروائی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا.