مکہ: ہوٹل میں آتشزدگی ، 1شخص جاں بحق

جمعہ 18 ستمبر 2015 11:09

مکہ: ہوٹل میں آتشزدگی ، 1شخص جاں بحق

مکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) مکہ کے ایک ہوٹل میں اّگ لگنے کے بعد 1000عازمین حج کو ہنگامی بنیادوں پر نکالنا پڑا۔ آگ سے جھلسنے کے باعث 2زخمیوں میں سے 1جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

خلیجی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ کے ایک ہوٹل میں بدھ اور جمعرات کی رات ساڑھے 12بجے اس وقت ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی، جب ایک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق فوری طور امدادی ٹیموں نے پہنچ کر 1028افراد کو باہر نکالا، تاہم اس دوران 2افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :