سرگودھا : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 ستمبر 2015 11:15

سرگودھا : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ..

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 ستمبر 2015 ء) :پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ سرگودھا کے علاقہ جہان آباد میں گر کر تباہ ہو گیاہے۔تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا ڈرون تربیتی طیارہ ہے جو کہ معمول کی پرواز پر تھا اورفنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق طیارہ کھیتوں میں گرا جس کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فضائیہ حکام اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرون طیارے کے ملبے کا جائزہ لینے شروع کر دیاہے جبکہ شواہد بھی اکٹھے کیے جار ہے ہیں جس سے طیارے کی فنی خرابی کا پتہ لگایا جا سکے گا.

متعلقہ عنوان :