پلک رانا اورعابدہ بیگ عیدا لضحیٰ پر اسٹیج ڈرامہ ” دبنگ بکرا چلبل قصائی “ میں پرفارم کریں گی

جمعہ 18 ستمبر 2015 12:15

پلک رانا اورعابدہ بیگ عیدا لضحیٰ پر اسٹیج ڈرامہ ” دبنگ بکرا چلبل قصائی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء ) اداکارہ پلک رانا اورعابدہ بیگ عیدا لضحیٰ پر ریالٹو تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر خرم حبیب نے اداکارہ پلک رانا کوخصوصی طور پراپنے عید پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ”دبنگ بکراچلبل قصائی“میں کاسٹ کیا ہے ۔ پلک رانا آج کل اس ڈرامہ کے گانوں کی ریہرسل میں مصروف ہیں جبکہ ان کے ہمراہ لاہو ر سے عابدہ بیگ اور پرویز خان بھی ڈرامہ میں شامل ہیں ۔ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں زارا خان ، ارسل چوہدری ، کنول خان ، اسلم مستانہ، ساجد خان ، سلیم بلا ، وحید منہاس ، شاہد بھولاسمیت دیگر شامل ہیں ۔ڈرامہ کی تحریر و ہدایات راجہ مشتاق کی ہیں ۔