ریٹائر نہیں ہوا مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں ، یونس خان

جمعہ 18 ستمبر 2015 12:40

ریٹائر نہیں ہوا مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں ، یونس خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ میں ابھی مزید کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں ابھی میں ریٹائر نہیں ہوا تاہم پھر بھی مجھے ٹیم میں منتخب نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی فٹ ہوں اور ایک روزہ کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں یونس خان نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے سنٹر ل کنٹریکٹ میں نام نہ آنے پر مایوسی ہو ئی۔

(جاری ہے)

پی سی بی یا کوچز سے لڑنا نہیں چاہتا لیکن فیصلے میرٹ پر ہونے چاہیے۔یونس خان نے کہ کہ پی سی بی میں کون میرا مخالف ہے اس بارے میں کبھی کسی کانام نہیں لیا۔ قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس کے ساتھ میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے اور نہ ہی پی سی بی یا کوچز کے ساتھ لڑناچاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی کے باوجود سلیکشن نہ ہونے سے مایوسی ہوئی ہے۔ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ابھی کرکٹ کھیلناچاہتاہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ سلیکشن کے لیے کبھی کسی کی منت نہیں کریں گے اگر میرٹ پر سلیکشن ہو تو ان کا بھی نام آجائے۔

متعلقہ عنوان :