رگبی ورلڈ کپ 2015ء میں کل چار میچ کھیلے جائینگے

جمعہ 18 ستمبر 2015 13:01

رگبی ورلڈ کپ 2015ء میں کل چار میچ کھیلے جائینگے

لندن ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) رگبی ورلڈ کپ 2015ء اپنی آب وتاب کے ساتھ انگلینڈ میں شروع ہو چکا ہے۔ میگا ایونٹ میں (آج) ہفتہ کو مزید چار میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ پول سی میں شامل ٹیموں ٹونگا اور جارجیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ پول ڈی میں شامل ٹیموں آئرلینڈ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ پول کی ٹیموں جنوبی افریقہ اور جاپان کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھا اور آخری میچ پول ڈی کی ٹیموں فرانس اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

رگبی ورلڈ کپ یکم نومبر تک انگلینڈ میں جاری رہے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 20 ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ان ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں میزبان انگلینڈ، آسٹریلیا، ویلز، فجی اور یوروگوئے پول بی میں جنوبی افریقہ، ساموا، جاپان، سکاٹ لینڈ اور امریکا پول سی میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، ارجنٹائن، ٹونگا، جارجیا اور نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں فرانس، آئرلینڈ، اٹلی، کینیڈا اور رومانیہ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور فجی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ چیمپئن کا فیصلہ یکم نومبر کو ہوگا۔