بنگلہ دیشی انڈر 19 کرکٹر نہادالزمان راجشاہی کیلئے افتتاحی میچ کھیلیں گے

جمعہ 18 ستمبر 2015 13:03

بنگلہ دیشی انڈر 19 کرکٹر نہادالزمان راجشاہی کیلئے افتتاحی میچ کھیلیں ..

ڈھاکہ ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹر نہادالزمان جو کہ رواں ماہ کے شروع میں بس حادثے میں زخمی ہو گئے تھے کو نیشنل کرکٹ لیگ 2015-16ء کھیلنے کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ افتتاحی میچ میں راجشاہی کی نمائندگی کریں گے۔ نہادالزمان بس حادثے میں سر کی انجریز میں مبتلا ہوئے تھے اور انہیں 12 ٹانکے لگے تھے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈاکٹر دیباشیش نے کہا ہے کہ ان کی تمام رپورٹس کلیئر ہوئی ہیں اسلئے ہم نے انہیں نیشنل کرکٹ لیگ کھیلنے کی اجازت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :