چینی شہر ہانگژو 2022ء ایشین گیمز کی میزبانی کریگا

جمعہ 18 ستمبر 2015 13:05

چینی شہر ہانگژو 2022ء ایشین گیمز کی میزبانی کریگا

بیجنگ ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) چینی شہر ہانگژو 2022ء میں شیڈول ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔ ہانگژو میگا گیمز کی میزبانی کرنے والا چین کا تیسرا شہر بن جائے گا، اس سے قبل بیجنگ اور گوانگ ژو بھی میگا گیمز کی میزبانی کر چکے ہیں، بیجنگ نے 1990ء اور گوانگ ژو نے 2010ء میں گیمز کی میزبانی کی تھی۔

(جاری ہے)

اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے چینی شہر ہانگژو کو میگا گیمز کی میزبانی دینے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سے قبل بیجنگ بھی 2022ء ونٹراولمپکس گیمز کی میزبانی کا حق حاصل کر چکا ہے جس کا مطلب ہے کہ چین ایک ہی سال میں دو بڑے میگا گیمز کی میزبانی کرے گا۔