Live Updates

عمران خان کی پشاور حملے کی شدید مزمت،شہیدوں کو سلام پیش کیا

جمعہ 18 ستمبر 2015 13:11

عمران خان کی پشاور حملے کی شدید مزمت،شہیدوں کو سلام پیش کیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے ، 16نمازیوں اور کیپٹن اسفندکی شہادت کی شدید مزمت کرتے ہوئے شہیدوں کوسلام پیش کیا ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز خصوصاکوئیک رسپانس فورس نے بہترین کارروائی کا مظاہرہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے پاک فوج کے شہید کیپٹن اسفند یار کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کیخلاف ان کے جرائت مند کارروائی کو سراہا ۔انہوں نے حملے میں زخمی اور جاں بحق افراد کیلئے دعائیہ کلمات کا بھی اظہار کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :