ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے بار شیں شروع ہونے کا امکان

جمعہ 18 ستمبر 2015 14:22

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے بار شیں شروع ہونے کا امکان

لاہور ۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء)محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کل (ہفتہ) سے منگل تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بار ش کی پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج (ہفتہ) سے منگل کے دوران لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا اور سندھ کے بعض مقامات پر کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اتوار سے منگل کے دوران سکھر، میر پور خاص، بہاولپور، ساہیوال، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن سمیت کشمیر کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش متوقع ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران میر پور خاص ، مالا کنڈ ڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم کے خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ ملک میں سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں سبی، لسبیلا، رحیم یارخان، میں 42، نور پور تھل ، کوٹ ادو اور بہاولپور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔