چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعہ 18 ستمبر 2015 14:33

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے اسلام آباد میں ..

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ آفس سیکرٹری سکندر میو نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت مصر، امریکہ، آسٹریا اور نیوزی لینڈ کے 48 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا پری کوالیفائنگ راؤنڈ 29 ستمبر، یکم اور دو اکتوبر کو کوالیفائنگ راؤنڈ، 3 سے 5 اکتوبر تک مین راؤنڈ اور سیمی فائنل مقابلے 5 اکتوبر 2 اور 4 بجے جبکہ فائنل 6 اکتوبر کو چار بجے کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے حوالے سے تیاری زور و شور پر ہیں اور سکواش کمپلیکس کی تزئین وآرائش کا کام جاری ہے اور عید سے قبل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کیلئے 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور یہ ٹورنامنٹ 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔