قومی جونیئر کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

جمعہ 18 ستمبر 2015 14:33

قومی جونیئر کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ کیمپ میں ملک بھر سے 25 جونیئر کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جن کو قومی کوچ گل بادشاہ تربیت دے رہے ہیں۔