ہالی ووڈ فلم” دی مارشین“ 25نومبر کو عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعہ 18 ستمبر 2015 14:56

ہالی ووڈ فلم” دی مارشین“ 25نومبر کو عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) ہالی ووڈ فلم” دی مارشین“ 25نومبر کو عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ رڈلے اسکاٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی خلائی سفر پر روانہ ہونے والے ایک خلاباز کے گرد گھومتی ہے جو مشکلات میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں اداکار میٹ ڈیمن، جیسیکا کیسٹین، کرسٹن وگ، جیف ڈینیلز، مائیکل پینا اور کیٹ مارا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ مارک ہوفام اور سیمن کنبرگ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20thسنچری فاکس کے بینر تلے 25نومبر کو عام نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔