بالی وڈ ادکار ارجن کپور اپنی نئی فلم ”کی اینڈ کا“ میں شوہر کا کردار ادا کریں گے

جمعہ 18 ستمبر 2015 14:59

بالی وڈ ادکار ارجن کپور اپنی نئی فلم ”کی اینڈ کا“ میں شوہر کا کردار ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ ادکار ارجن کپور اپنی نئی فلم ”کی اینڈ کا“ میں شوہر کا کردار ادا کریں گے۔ ارجن کپور نے کہا ہے کہ وہ ہدایتکار آر بالکی کی فلم ”کی اینڈ کا“ میں شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے میں کچھ غلط نہیں ہے۔ اداکار نے کہا کہ جب آپ فلم دیکھیں گے تو آپ محسوس کریں گے کہ میں نے یہ کردار کیوں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ سوچتے ہیں کے نوجوان نسل کی جانب سے کسی بھی انتخاب کو معاشرہ قبول کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں امیتابھ بچن اور جیا بچن بھی کام کر رہے ہیں اور انکے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ فلم کی کہانی نوجوان شادی شدہ جوڑے کے گرد گومتی ہے جن کو بھارتی معاشرے میں کئی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے۔ فلم آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔