پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو جونیئر ٹیکنیشنز بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو ئے ، دونوں جوانوں نے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،ترجمان پاک فضائیہ

جمعہ 18 ستمبر 2015 15:03

پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو جونیئر ٹیکنیشنز بہادری ..

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء ) پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کے دوران فضائیہ کے دو جونیئر ٹیکنیشنز شان اور طارق بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ، شہادت سے قبل دونوں جوانوں نے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے وقت دونوں ٹیکنیشنز کی ڈیوٹی گارڈ روم میں تھی ، دہشتگردوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ، شہادت سے قبل دونوں جوانوں نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جبکہ فلائٹ لیفٹیننٹ سرفراز نے بھی بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور کئی دہشتگردوں کو ہلاک کیا ۔

فلائیٹ لیفٹیننٹ سرفراز بڈھ بیر ایئر فورس کیمپ کے سیکیورٹی افسر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :