بین الاقوامی برادری بتائے کہ ان کو افغانستان میں کیا کامیابیاں حاصل ہوئیں؛وزیر دفاع خواجہ آصف

افغانستان میں امن قائم ہونے تک پاکستان میں امن قائم نہیں ہو گا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،ملک سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے؛نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 18 ستمبر 2015 19:26

بین الاقوامی برادری بتائے کہ ان کو افغانستان میں کیا کامیابیاں حاصل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک پاکستان سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہو گا تب تک پاکستان میں امن قائم نہیں ہو گا ۔ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے ۔ بین الاقوامی برادری بتائے کہ ان کو افغانستان میں کیا کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ ملک سے دہشت گردی مکمل ختم نہیں ہوئی ہے دہشت گردی میں کمی آئی ہے ۔ نمازیوں کو شہید کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ افغانستان کے جن دہشت گردوں نے پاکستان میں محفوظ پناہیں لی ہوئی ہیں وہ ختم کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ بین الاقوامی کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔

بین الاقوامی یہ بتائے کہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لئے انہوں نے کیا اقدامات کئے ہیں اور کتنی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ پاکستان اور افغانستان کا مسئلہ دہشت گردی ہے جب تک افغانستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہو گا تب تک پاکستان میں امن قائم نہیں ہو گا ۔ خطے کا امن دونوں ممالک کے امن سے جڑا ہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا ایک دہشت گرد کے خاتمہ تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔ دہشت گردوں کا مکمل صفایا تو نہیں ہوا تاہم دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے آپریشن ضرب عضب کے خاتمے کے بعد عوام کو امن کا تحفہ دیں گے