رینجر ز، حسا س اداروں اور اسلام آ بادپو لیس کا تھانہ کورال ،سہالہ اور ایکسپریس ہائی کے ملحقہ علاقوں میں گر ینڈ و ٹا ر گٹڈسر چ آ پر یشن

14 افغانیوں سمیت 64 مشتبہ افراد گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں اسلحہ و ایمو نیشن برآمد

جمعہ 18 ستمبر 2015 19:58

رینجر ز، حسا س اداروں اور اسلام آ بادپو لیس کا تھانہ کورال ،سہالہ اور ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) وفا قی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خا ن کی خصوصی ہد ا یا ت پر پا کستا ن رینجر ز، حسا س اداروں اور اسلام آ بادرورل زون پو لیس افسران و جو انو ں کاتھانہ کورال ،سہالہ اور ایکسپریس ہائی کے ملحقہ علاقوں میں گر ینڈ اور ٹا ر گٹیڈسر چ آ پر یشن،14 افغانیوں سمیت 64 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمو نیشن برآمد کرلیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں اور اسلام آ باد رورل زون پو لیس کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ کورال،سہالہ او ر ایکسپریس ہائی وے کے ملحقہ علاقوں میں سر چ آ پر یشن کیا ۔ دوران سر چنگ14 افغانیوں سمیت 64 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیانی نے کہا کہ سر چ آ پر یشن کے دوران حر است میں لیے گئے تما م مشتبہ افراد کے مکمل کو ائف حا صل کئے جا رہے ہیں اور ان کے مو با ئل فون کا ریکا ر ڈ بھی حاصل کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

اس آ پر یشن میں جر ائم پیشہ افراد سے شہرکو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی اور مو جو دہ ملکی حا لا ت کے مطا بق سیکو رٹی کو فول پر وف بنا نا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے ۔ انہو ں نے سرچ آ پر یشن میں حصہ لینے والے افسران و جو انو ں کی کا رکر دگی کو بھی سراہا ۔ ایس پی رورل زون ڈاکٹر سید مصطفٰی تنویر نے سرچ آپریشن کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں اسلحہ وایمو نیشن ،67 مختلف اقسام کی رائفلیں اور کلاشنکوفیں،پسٹلز،شراب اور 3000 سے زائد روند اور دیگر اشیاء بر آمد کی گئی ہیں اور گرفتار کئے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقا ت جا ری ہیں کہ ان کا دیگر جر ائم پیشہ افراد ، کا ر لفٹر ، راہزنی گر وہو ں کے سا تھ روابط تو نہیں ۔

ایس پی نے مزید بتایا کہ اس قسم کے سرچ آپریشن پہلے بھی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کئے جا چکے ہیں جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن اور بارود بھی برآمد کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن سے وفا قی دارالحکومت کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے ساتھ جر ائم پیشہ افراد سے شہر کو محفو ظ بنا نے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور ان کو پرامن ماحول مہیا کرنا ہمارا اولین فرض ہے ۔

متعلقہ عنوان :