پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے شاہد آفریدی سے معافی مانگ لی

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 ستمبر 2015 20:56

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے شاہد آفریدی سے معافی مانگ لی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18ستمبر 2015 ء) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے شاہد آفریدی سے معافی مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ میں 5 سال کی پابندی کا شکار ہونے والے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران سلمان بٹ وہاں پہنچے اور پریکٹس میں مصروف شاہد آفریدی کے پاس جا کر ان سے 2010 میں ہونے والے واقعات پر معافی مانگی۔ اس دوران سلمان بٹ آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ انہیں اس وقت شاہد آفریدی کا مشورہ ماننا چاہیئے تھا۔ اس دوران شاہد آفریدی خاموش رہے تاہم بعد ازاں انہوں نے سلمان بٹ کو دلاسہ دیتے ہوئے تلقین کی کہ وہ اب اپنی کرکٹ پر توجہ مرکوز کریں۔

متعلقہ عنوان :