چیئرمین کرکٹ بورڈ سے نوید اکرم چیمہ کی ملاقات ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا سربراہ مقرر ہونے کے بعد بحیثیت منیجر ذمہ داریاں سنبھالنے سے معذرت

جمعہ 18 ستمبر 2015 21:49

چیئرمین کرکٹ بورڈ سے نوید اکرم چیمہ کی ملاقات ، فیڈرل پبلک سروس کمیشن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا سربراہ مقررہونے کے بعد نوید اکرم چیمہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے منیجرکی حیثیت سے مزید ذمہ داریاں سنبھال نے سے معذرت کرلی، دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم مینجرکا اعلان چند روز میں کیا جائے گا،نوید اکرم چیمہ نے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان سے ملاقات کی اورانہیں بیوروکریسی میں اپنی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کیا، نوید چیمہ نے بتایا کہ اب وہ قومی ٹیم کے منیجرکی حیثیت سے مزید ذمہ داری نہیں نبھا سکتے، وزیراعظم نوازشریف نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا سربراہ مقررکیا ہے اورنوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد آئندہ ہفتے سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے، نوید اکرم چیمہ کی جگہ دورہ زمبابوے کے لئے انتخاب عالم کومینجرکی ذ مہ داریاں سوپنے جانے کا امکان ہے۔

`

متعلقہ عنوان :