خاتون نے شوہر کی معشوقہ کی انگلی کاٹ ڈالی

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 ستمبر 2015 22:21

خاتون نے شوہر کی معشوقہ کی انگلی کاٹ ڈالی

اٹلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18ستمبر 2015 ء) اٹلی میں پیش آنے والے واقعے میں خاتون نے شوہر کی معشوقہ کی انگلی کاٹ ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون بدلہ لینے کیلئے ہر حد پار کردی۔ خاتون کو اپنے شوہر پر کسی دوسری عورت کے ساتھ معاشقے کا شک تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جب اسے تمام معلومات حاصل ہوئیں تو اس نے اپنے شوہر کی معشوقہ سے بدلہ لینے کی ٹھان لی۔

اس سلسلے میں ایک دن موقع ملنے پر خاتون نے گلی سے گزر رہی اپنے شوہر کی معشوقہ پر حملہ کردیا اور اس کی انگلی اپنے دانتوں سے کاٹ ڈالی۔ زخمی خاتون کو اس واقعے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے ان کی انگلی کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا گیا ہے کہ ان کی انگلی کو دوبارہ جوڑے جانا تقریبا ناممکن ہے۔