راولپنڈی کی ٹیم پی سی بی انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

ذیشان ملک کی شاندار سنچری،شاداب نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

جمعہ 18 ستمبر 2015 22:46

راولپنڈی کی ٹیم پی سی بی انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ..

راولپنڈی ۔ 18 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) شاداب کی تباہ کن باؤلنگ اور ذیشان ملک کی شاندار سنچری کی بدولت راولپنڈی کی ٹیم پی سی بی انٹرریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ فاتح ٹیم نے سیمی فائنل میں فاٹا کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔ راولپنڈی کی ٹیم نے 246 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ذیشان ملک نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے شاداب نے شاندار باؤلنگ کی اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سیالکوٹ جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں فاٹا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، عمر 87 اور عبداللہ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاداب نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں راولپنڈی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 48 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ذیشان ملک نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 134 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، شاداب 48 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔