بڈھ بیر ائیربیس پر حملے کا واقعہ نہا یت افسوسناک ہے ،ہم اس معاملے کو افغانستان کے ساتھ اٹھائیں گے ،افغانستان کے دورے میں بھی دہشت گردی کے معاملے پربات ہوئی تھی ، دونوں ملکوں نے دہشت گردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن پراتفاق کیا تھا،افغانستان کواپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 18 ستمبر 2015 23:01

بڈھ بیر ائیربیس پر حملے کا واقعہ نہا یت افسوسناک ہے ،ہم اس معاملے کو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بڈھ بیر ائیربیس پر حملے کا واقعہ نہا یت افسوسناک ہے ،ہم اس معاملے کو افغانستان کے ساتھ اٹھائیں گے ،افغانستان کے دورے میں بھی دہشت گردی کے معاملے پربات ہوئی تھی ، دونوں ملکوں نے دہشت گردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن پراتفاق کیا تھا ، افغانستان کواپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ پشاور میں پاک فضائیہ کے بیس پر دہشتگرد حملے کا واقعہ نہایت افسوس ناک ہے ہم اس معاملے کو افغانستان کے ساتھ اٹھائیں گے ۔انھوں نے کہاکہ میرے دورہ افغانستان کے دوران بھی دہشت گردی کے معاملے پربات ہوئی تھی اور اس دونوں ملکوں نے دہشت گردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن پراتفاق کیا تھااور دونوں ممالک نے طے کیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ہم آج بھی اس پر کاربند ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ افغانستان کواپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینی چاہیے۔دہشتگردوں نے حملہ کرکے پاک فوج کے عزم کو مزید مضبوط کردیا ہے ۔یہ کہنا مشکل ہے کہ افغانستان کی سرزمین کوئی دوسرا ملک پاکستان کے خلاف استعمال کررہا ہے فی الحال یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا۔