سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذمت

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 ستمبر 2015 23:16

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملوں ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18ستمبر 2015 ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصی اور فلسطینی نمازیوں پر کیے جانے والے حملوں پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ شاہ سلمان نے اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سعودی فرمانروا کی جانب سے امریکی صدر، روسی صدر ، فرانسیسی صدر، برطانوی وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ کیا گیا ہے۔ سعودی فرمانروا نے عالمی برادری سے مسجد اقصی اور فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں اور مظالم کو فوری رکوانے کی اپیل کی ہے۔ شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جارحانہ کاروائیاں خطے کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔اس حوالے سے سعودی فرمانروا نے فلسطینی صدر محمود عباس سے رابطہ کیا گیا اور انہیں عالمی رہنماوں سے رابطے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :